عظمتوں کا تری حساب نہیں ذاتِ احمدؐ ترا جواب نہیں
تُو جو لایا پیامِ ربّ کریم اس سے افضل کوئی کتاب نہیں
جو کسی کے بھی روبُرو نہ ہوئی تجھ سے اس ذات کو حجاب نہیں
ہوگئ جس میں تیری جلوہ گری در حقیقت وہ خواب، خواب نہیں
ڈھونڈ لاۓ جو تیری بُوۓ بدن عطر، عنبر، کلی، گلاب نہیں
حُسن خیر الانام ؐ کے آگے تابِ مہتاب و آفتاب نہیں
صابریؔ! جن میں ہو نہ ذکرِ رسولؐ وہ دعائیں بھی مستجاب نہیں