Buzurgi Muhabbat Adab

بزرگی ، محبت، ادب پانے والا و ہ ہر خوبصورت لقب پانے والا



خدا کا وہ محبوب بندہ خدا سے خدا کی نظر ، ہاتھ، لب پانے والا



وہ موجود تھا صلب آدم سے پہلے نسب سے بھی پہلے نسب پانے والا



ازل کی جبیں پر وہ مطلوبِ خالق حرا میں طلب ہی طلب پانے والا



دعائے براہیم بیمار اس کی مسیحائی کا وہ مطب پانے والا



وہ ارض و سما میں محبت کا موجب وہ رب اور مخلوق رب پانے والا



طواف اس کا کرتے ہیں سارے زمانے وتد پانے والا سبب پانے والا



بھلی سے بھلی دے گیا زندگانی برے سے برے روز و شب پانے والا




Get it on Google Play



بنا سدرۃ المنتہی کا مسافر و ہ آب و ہوائے عرب پانے والا



صحابہ کی صف میں کھڑا ہے یقیناً اسے اپنے سینے میں اب پانے والا



نہ تھا جب خدا کے سوا کچھ مظفر اکیلے خدا کو وہ تب پانے والا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah