We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Bikhra Hua Para Hun

بکھرا ہوا پڑا ہوں دل سے در نبیؐ تک جانا ہے صرف مجھ کو حیرت سے آگہی تک



اوج و کمال سارا حسن و جمال سارا آئینہء خدا سے عکسِ محمدیؐ تک



گر اُن سے واسطہ ہے اک پل کا راستہ ہے باہر کی تیرگی سے اندر کی روشنی تک




Get it on Google Play



دنیا تھی گدلی گدلی آ کر انہوں نے بدلی وہ صرف درمیاں ہیں بندے سے بندگی تک



تہذیب کے ہیں محسن روشن ہے ان سے باطن چاپ انکی سایہ اُن کا آدم سے آدمی تک



احسانِ مصطفؐےٰ ہے فیضان مصطفؐےٰ ہے جلتے ہوئے دیئے سے کھلتی ہوئی کلی تک



دھوئے ہیں پاپ میرے مالک ہیں آپؐ میرے دنیا کی زندگی سے عقبیٰ کی زندگی تک



اک اور ہی سفر پر نکلے ہیں ہم مظفر دنیا عبور کر کے پہنچے جو اُس گلی تک

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah