بھول بیٹھی ہے نظر نور کے جادے یا رب دل کو عشق شہ ﷺلولاک لما دے یا رب
ذات پر کتنے ہیں ناموں کے لبادےیا رب پردۂ میم اُلٹ کر یہ بتا دے یارب
جلوۂ سرکار ﷺاس طرح دکھادےیارب مجھ کو خود میری نگاہوں سے چھپا دے
دل تیرا گھر ہے تو اس میں اندھیرا کیسا لی مع اللہ کی کوئی شمع جلا دے یارب
ہم کو بال و پر جبریل کا ارمان نہیں نقش نعلین نبیﷺ دل کو بنا دے یارب
بے ضمیری کے اندھیروں نے بجھا دی روحیں اک کرن روشنی غار حرا دے یا رب
فضل محدود ہے تیرا نہ کرم آقا ﷺکا درد بھی دے تو زمانےسے جدا دے یا رب
مٹ نہ جاۓ کہیں سینے کی جلن اشکوں سے غم کے شعلوں کو مدینے کی ہوا دے یا رب
آسرا رحمت کل کا ہے گنہ گاروں کو تجھ سے پوشیدہ عمل ہیں نہ ارادے یا رب
صدقہ شاہ ﷺمدینہ ہو عطا شوق کو بھی جز ترے دل کی مرادیں کوئی کیا دے یا رب