Be Hissi Rah Numa Thehri Hai

بے حِسی ، راہ نُما ٹھہری ہے زندگی، خوفِ قضا ٹھہری ہے



چھِن گئیں مجھ سے مِری روشنیاں تِیرگی ، گھر کا دِیا ٹھہری ہے



اپنے ہی خُوں میں نہا کر نِکلوں چادرِ زخم ، قبا ٹھہری ہے



کِس کی زنجیر ہلاؤں جا کر اب تو فریاد، خطا ٹھہری ہے



بھُول بیٹھا ہُوں خُدا کو شاید آکے ہو نٹوں پہ دُعا ٹھہری ہے



کوئی منزل ہے نہ رستہ میرا وقت ، دیکھے نہ تماشا میرا




Get it on Google Play



پیاس بڑھتی ہی چلی جاتی ہے سُو کھتا جاتا ہے دریا میرا



عکسِ اَسلاف سے شِکوہ ہے مجھے آئنہ ہو گیا دُھندلا میرا



مسجدِ رُوح میں ہوتی ہے اذاں رُخ نہیں جانبِ کعبہ، میرا



رحم، اَفلاس پہ میرے ، یارب " یا مُحمّدؐ " ہو وظیفہ ، میرا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah