بقول مائیکل ایچ ہاٹ ، پہلے نمبر کی جو شخصیت ہے تو وہ ہے محمدؐ عربی
نپولین نے بھی سردار کائنات کہا زبان آگہی میں رونق حیات کہا
سوامی برج نرائن نے خوب بات کہی کہ ایک جنگ بھی احمدؐ نے جارحانہ نہ کی
یہ بات آئی تھی رابندر ناتھ کے لب پر کہ غالب آئے گا اسلام ہندو مذہب پر
ہے قیمتی گرونانک کا یہ حسیں فرماں کوئی کتاب نہ کام آئے گی بجز قرآں
ہر ایک ادیب ہر اک رہ نما نے خوب کہا مگر زیادہ تو برناڈشا نے خوب کہا
اگر پیمبرؐ اسلام حکمراں ہو جائے تو دنیا آج بھی گہوارہ اماں ہو جائے