Aye The Saari Subhon Ke

آئے تھے ساری صبحوں کے سالار خواب میں رہتا ہوں اس کے بعد سے بیدار، خواب میں



حاضر ہوا تھا زہر گنہ میں بجھا ہوا تریاق دے گئے مرے سرکار خواب میں



سوتے میں بھی درود ہے میری زبان پر تصویر بھی ہے آئینہ بردار خواب میں



اس ایک رات کا بڑا احسان مند ہوں دروازے لیکر آگئی دیوار خوا ب میں




Get it on Google Play



آنکھوں کی بھیڑ لگ گئی سارے وجود پر دیکھا جو ان کو میں نے لگاتار، خواب میں



بیداریوں کے حبس سے پیچھا چھڑا لیا گھر لے لیا ہے ایک ہوادار خواب میں



آتی ہیں انکی رحمتیں مجھ کو خریدنے لگنے لگا ہے عشق کا بازار خواب میں



کتنا کرم ہے تجھ پہ مظفر، حضورؐ کا تعمیر ہو گیا ترا کردار خواب میں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah