Ayat Ayat Mein Payambar Bolay

آیت آیت میں پیمبر بولے اور پھر روح کے اندر بولے



کس قیامت کا وہ انساں ہوگا جس کی تائید میں پتھر بولے



آپ سرتاپا خدا کی آواز لب ہوں خاموش تو پیکر بولے



پیاس جب حسنِ سماعت بن جائے ان کے ہاتھوں میں سمندر بولے



میرے اندر کا بلال حبشی مسجدِ عشق پہ چڑھ کر بولے




Get it on Google Play



ہوش میں کرتا ہوں ایسی باتیں جیسے مستی میں قلندر بولے



دیکھتا ہوں جو محمدؐ کی طرف کبھی آنکھیں کبھی منظر بولے



اُن کے قدموں پہ رہے سر میرا اُن کے لہجے میں مقدرّ بولے



حشر کا دن ہے کہ یوم آواز میرا ہر عضو مظفر بولے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah