Arsh e Ula Se Ala

عرشِ عُلیٰ سے اعلیٰ میٹھے نبی کا روضہ ہے ہر مکاں سے بالا میٹھے نبی کا روضہ



کیسا ہے پیارا پیارا یہ سبز سبز گنبد کتنا ہے میٹھا میٹھا میٹھے نبی کا روضہ



فِردوس کی بُلندی بھی چھُو سکے نہ اس کو خُلدِ بَریں سے اُونچا میٹھے نبی کا روضہ



مکّے سے اِس لئے بھی افضل ہوا مدینہ حصّے میں اِس کے آیا میٹھے نبی کا روضہ



کعبے کی عظمتوں کا مُنکِر نہیں ہوں لیکن کعبے کا بھی ہے کعبہ میٹھے نبی کا روضہ



آنسُو چَھلَک پڑے اور بے تاب ہوگیا دِل جس وقت میں نے دیکھا میٹھے نبی کا روضہ



ہوگی شَفَاعت اُس کی جس نے مدینے آکر خواہ اِک نَظر بھی دیکھا میٹھے نبی کا روضہ



بَادَل گھرے ہوئے ہیں بارِش برس رہی ہے لگتا ہے کیا سُہانا میٹھے نبی کا روضہ



ہِجر و فِراق میں جو یارب! تڑپ رہے ہیں اُن کو دِکھادے مولیٰ میٹھے نبی کا روضہ



ہَژدہ ہزار عالَم کا حُسن اِس پہ قرباں دونوں جہاں کا دُولہا میٹھے نبی کا روضہ




Get it on Google Play



اُس آنکھ پر نہ کیوں کر قربان میری جاں ہو جِس آنکھ نے ہے دیکھا میٹھے نبی کا روضہ



جِس وقت رُوح تَن سے عطارؔ کی جُدا ہو ہو سامنے خُدایا میٹھے نبی کا روضہ



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah