Alam Mein Kya Hai

عالم میں کیا ہے جس کی کہ تجھ کو خبر نہیں ذَرَّہ ہے کون سا تری جس پر نظر نہیں



اَرض و سما نہیں ہیں کہ شمس و قمر نہیں کس چیز پر حبیبِِ خدا کا اَثر نہیں



نجدی شقی خبیث لَعِیں کا یہ قول ہے مخلوق کی تو کیا اُنہیں اپنی خبر نہیں



قائل ہو علم غیب نبی کا وہ کیوں شقی مرتد کے دِل میں حبِ نبی کا اثر نہیں



دنیا میں ہو ذلیل تو عقبیٰ میں خوار ہو جو خاکپائے حضرتِ خیرالبشر نہیں



اَنوار کا وُرُود ہے بزمِ رسول میں منکر ہے بے بصر اُسے آتا نظر نہیں



یہ علم غیب ہے کہ رسولِ کریم نے خبریں وہ دیں کہ جن کی کسی کو خبر نہیں



کہتے ہیں جبرئیل بہت میں نے کی تلاش تجھ سا جہان بھر میں کوئی تاجور نہیں




Get it on Google Play



معراج میں خدا نے بلایا انہیں جہاں واللہ اس جگہ پر کسی کا گزر نہیں



تقسیم کررہا ہے تو عالم میں نعمتیں ظاہر میں گو کہ پاس ترے مال و زَر نہیں



منگتا ہیں ہم رسول کے کیوں دَر بدر پھریں کیا ہم کو بھیک کے لیے مولیٰ کا دَر نہیں



بیشک رہِ مَدینہ میں نجدی کو خوف ہے سنی کو ان کی راہ میں مطلق خطر نہیں



اللہ کے حبیب کا دامن ہے ہاتھ میں محشر کی سختیوں کا ہمیں کچھ خطر نہیں



سن کر جمیلؔ قادری تیرا کلامِ نعت بھولیں گے تجھ کو طالب حق عمر بھر نہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah