We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Aik Nazar Aasman Pe Daal Marhaba

یا رسول اللہ (ﷺ) مرحبا مرحبا یا حبیب اللہ (ﷺ) مرحبا مرحبا



ایک نظر آسماں پہ ڈال مرحبا چمکا ماہِ نور کا ہلال مرحبا



جھنڈے لگاؤ، گلیاں سجاؤ کرلو چراغاں ، جگمگاؤ راضی ہو گا ربِّ ذوالجلال مرحبا



محفل سجاؤ ، نعتیں سناؤ آقا کی آمد کی دھومیں مچاؤ روز و شب یہی ہو اپنا حال مرحبا



عاشق کے دل جگمگانے لگے ہیں دیکھو ذرا مسکرانے لگے ہیں شاہکارِ ربِّ ذوالجلال ، مرحبا



صدقہ ولادت کا جلوہ دکھا دو دل کی لگی اب تو آقا بجھا دو دکھا دو اب جمال ، مرحبا



جود و سخا ہے عادت تمہاری پھیلائے دامن کھڑے ہیں بھکاری کردو کرم آمنہ کے لال، مرحبا جامِ شہادت ہے پائی ہیں جنہوں نے اَھلِ سُنن کو جِلا دی اُنہوں نے یاد آئیں گے وہ ہر سال ، مرحبا




Get it on Google Play



شادی کے نغمے سنتے رہیں گے جشن ِ ولادت مناتے رہیں گے وار دیں گے تم پہ جان ومال ، مرحبا



پڑھنے لگا جب عبؔید اُ ن کی نعتیں ہونے لگی چار سو اُس کی باتیں فیضِ رضا کا ہے سب کمال ، مرحب

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah