Main Sadqay Ya Rasool Allah (S.A.W)

مجھ پہ مولا کا کرم ہے ان کی نعتیں پڑھتا ہوں دامن اپنا رب کی رحمت سے میں ہر دم بھرتا ہوں میں صدقے یا رسول اللہ ﷺ میں صدقے یا حبیب اللہ ﷺ



دھوم ان کی نعت خوانی کی مچاتی جائیں گے یا رسول اللہ ﷺ کا نعرہ لگاتے جائیں گے نعت خوانی موت بھی ہم سے چھڑا سکتی نہیں قبر میں بھی مصطفیٰﷺ کے گیت گاتے جائیں گے مجھ پہ مولا کا کرم ہے ان کی نعتیں پڑھتا ہوں دامن اپنا رب کی رحمت سے میں ہر دم بھرتا ہوں



کتنا بڑا ہے مجھ پہ یہ احسان مصطفیٰ ﷺ کہتے ہیں لوگ مجھ کو ثناء خوانِ مصطفیٰﷺ




Get it on Google Play



مجھ پہ مولا کا کرم ہے ان کی نعتیں پڑھتا ہوں دامن اپنا رب کی رحمت سے میں ہر دم بھرتا ہوں میں صدقے یا رسول اللہ ﷺ میں صدقے یا حبیب اللہ ﷺ



نعت خوانی کا مزہ نس نس میں ایسا چھا گیا قبر میں بھی گیت عبید ہم مصطفیٰ ﷺ کےگائیں گے مجھ پہ مولا کا کرم ہے ان کی نعتیں پڑھتا ہوں دامن اپنا رب کی رحمت سے میں ہر دم بھرتا ہوں میں صدقے یا رسول اللہ ﷺ میں صدقے یا حبیب اللہ ﷺ



کوئی گفتو ہو لب پر تیرا نام آگیا ہے تیرا ذکر کرتے کرتے یہ مقام آگیا جسے پی کے شیخ سعدی بلغ العلیٰ پکارے میرے دستِ ناتواں میں وہی جام آگیا مجھ پہ مولا کا کرم ہے ان کی نعتیں پڑھتا ہوں دامن اپنا رب کی رحمت سے میں ہر دم بھرتا ہوں میں صدقے یا رسول اللہ ﷺ میں صدقے یا حبیب اللہ ﷺ



جتنا دیا سرکارﷺ نے مجھ کو اتنی میری اوقات نہیں یہ تو کرم ہے ان کا ورنہ مجھ میں ایسی بات نہیں تو بھی وہیں پرجا اس در پر سب کی بگڑی بنتی ہے اک تیری تقدیر جگانا ان کے لیے کچھ بات نہیں مجھ پہ مولا کا کرم ہے ان کی نعتیں پڑھتا ہوں دامن اپنا رب کی رحمت سے میں ہر دم بھرتا ہوں میں صدقے یا رسول اللہ ﷺ میں صدقے یا حبیب اللہ ﷺ



تیرا وصف بیاںہو کس سے تیری کون کرے گا بڑائی اس گرد سفر میں گم ہے جبریل امیں کی رسائی اے رضا خود صاحب قرآں ہے مداح حضور تجھ سے پھر ممکن ہے کب مدحت رسول اللہ ﷺ مجھ پہ مولا کا کرم ہے ان کی نعتیں پڑھتا ہوں دامن اپنا رب کی رحمت سے میں ہر دم بھرتا ہوں میں صدقے یا رسول اللہ ﷺ میں صدقے یا حبیب اللہ ﷺ



غم نہیں چھوڑ دے یہ سارا زمانہ مجھ کو میرے آقاؐ تو ہیں سینے سے لگانے کے لۓ بخشدی نعت کی دولت میرےآقا نے مجھے کتنا پیارا ہے وسیلہ سرکار کو پانے کے لیے مجھ پہ مولا کا کرم ہے ان کی نعتیں پڑھتا ہوں دامن اپنا رب کی رحمت سے میں ہر دم بھرتا ہوں میں صدقے یا رسول اللہ ﷺ میں صدقے یا حبیب اللہ ﷺ



سینے میں بھرا ہے تیری نعتوں کا خزانہ عالم میں لٹاتا ہوں کمائی تیرے در کی صدائیں درودوں کی آتی رہیں گی جنہیں سن کے دل شاد ہوتا رہے گا خدا اہل سنت کو آباد رکھے محمد ﷺ کا میلاد ہوتا رہے گا مجھ پہ مولا کا کرم ہے ان کی نعتیں پڑھتا ہوں دامن اپنا رب کی رحمت سے میں ہر دم بھرتا ہوں میں صدقے یا رسول اللہ ﷺ میں صدقے یا حبیب اللہ ﷺ



آواز عبید تیری بہ فیضان نعت ہی سینوں میں عاشقانِ نبی ﷺ کے اترگئی مجھ پہ مولا کا کرم ہے ان کی نعتیں پڑھتا ہوں دامن اپنا رب کی رحمت سے میں ہر دم بھرتا ہوں میں صدقے یا رسول اللہ ﷺ میں صدقے یا حبیب اللہ ﷺ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah