We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Agar Chamakta Muqaddar Not Verified

Hassan Raza Khan Barelvi

اگر چمکا مقدر خاک پائے رہرواں ہو کر چلیں گے بیٹھتے اُٹھتے غبارِ کارواں ہو کر


شب معراج وہ دم بھر میں پلٹے لا مکاں ہو کر بہارِ ہشت جنت دیکھ کر ہفت آسماں ہو کر


چمن کی سیر سے جلتا ہے جی طیبہ کی فرقت میں مجھے گلزار کا سبزہ رُلاتا ہے دُھواں ہو کر


تصور اس لب جاں بخش کا کس شان سے آیا دلوں کا چین ہو کر جان کا آرامِ جاں ہو کر


کریں تعظیم میری سنگِ اَسود کی طرح مومن تمہارے در پہ رہ جاؤں جو سنگِ آستاں ہو کر


دکھا دے اے خدا گلزارِ طیبہ کا سماں مجھ کو پھروں کب تک پریشاں بلبل بے آشیاں ہو کر


ہوئے یمن قدم سے فرش و عرش و لامکاں زندہ خلاصہ یہ کہ سرکار آئے ہیں جانِ جہاں ہو کر


ترے دست عطا نے دولتیں دیں دل کئے ٹھنڈے کہیں گوہر فشاں ہو کر کہیں آبِ رَواں ہو کر


فدا ہو جائے امت اس حمایت اس محبت پر ہزاروں غم لئے ہیں ایک دل پر شادماں ہو کر


جو رکھتے ہیں سلاطیں شاہی جاوید کی خواہش نشاں قائم کریں ان کی گلی میں بے نشاں ہو کر



Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play


وہ جس رہ سے گزرتے ہیں بسی رہتی ہے مدت تک نصیب اس گھر کے جس گھر میں وہ ٹھہریں میہماں ہو کر


حسنؔ کیوں پاؤں توڑے بیٹھے ہو طیبہ کا رستہ لو زمینِ ہند سرگرداں رکھے گی آسماں ہو کر

Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah