We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Aesa Tujhe Khaliq Ne

Hassan Raza Khan Barelvi

ایسا تجھے خالق نے طرح دار بنایا یوسف کو ترا طالب دیدار بنایا


طلعت سے زمانہ کو پراَنوار بنایا نکہت سے گلی کوچوں کو گلزار بنایا


دیواروں کو آئینہ بناتے ہیں وہ جلوے آئینوں کو جن جلوؤں نے دیوار بنایا



Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play


وہ جنس کیا جس نے جسے کوئی نہ پوچھے اس نے ہی مرا تجھ کو خریدار بنایا


اے نظم رسالت کے چمکتے ہوئے مقطع تو نے ہی اِسے مطلعِ اَنوار بنایا


کونین بنائے گئے سرکار کی خاطر کونین کی خاطر تمہیں سرکار بنایا


کنجی تمہیں دی اپنے خزانوں کی خدا نے محبوب کیا مالک و مختار بنایا


اللہ کی رحمت ہے کہ ایسے کی یہ قسمت عاصی کا تمہیں حامی و غمخوار بنایا


آئینۂ ذات احدی آپ ہی ٹھہرے وہ حسن دیا ایسا طرح دار بنایا


اَنوارِ تجلی سے وہ کچھ حیرتیں چھائیں سب آئینوں کو پشت بدیوار بنایا


عالم کے سلاطین بھکاری ہیں بھکاری سرکار بنایا تمہیں سرکار بنایا


گلزار کو آئینہ کیا مونھ کی چمک نے آئینہ کو رخسار نے گلزار بنایا


یہ لذتِ پابوس کہ پتھر نے جگر میں نقش قدمِ سید اَبرار بنایا


خدام تو بندے ہیں ترے خلق حسن نے پیارے تجھے بدخواہ کا غمخوار بنایا


بے پردَہ وہ جب خاک نشینوں میں نکل آئے ہر ذَرَّہ کو خورشید پُراَنوار بنایا


اے ماہِ عرب مہر عجم میں تِرے صدقے ظلمت نے مِرے دن کو شب تار بنایا


لِلّٰہ کرم میرے بھی ویرانۂ دل پر صحرا کو تِرے حسن نے گلزار بنایا


اللہ تعالیٰ بھی ہوا اس کا طرفدار سرکار تمہیں جس نے طرفدار بنایا


گلزارِ جناں تیرے لئے حق نے بنائے اپنے لئے تیرا گل رُخسار بنایا


بے یار و مددگار جنہیں کوئی نہ پوچھے ایسوں کا تجھے یار و مددگار بنایا


ہر بات بداعمالیوں سے میں نے بگاڑی اور تم نے مِری بگڑی کو ہر بار بنایا


اُس جلوہ رنگیں کا تصدق تھا کہ جس نے فردوس کے ہر تختہ کو گلزار بنایا


ان کے درِ دَنداں کا وہ صدقہ تھا کہ جس نے ہر قطرہ نیساں دُرِّ شہوار بنایا


اس رُوحِ مجسم کے تبرک نے مسیحا جاں بخش تمہیں یوں دَمِ ُگفتار بنایا


اس چہرۂ پر نور کی وہ بھیک تھی جس نے مہر و مہ و انجم کو پُراَنوار بنایا


ان ہاتھوں کا جلوہ تھا یہ اے حضرتِ موسیٰ جس نے ید بیضا کو ضیا بار بنایا


ان کے لب رنگیں کی نچھاور تھی وہ جس نے پتھر میں حسنؔ لعل پُراَنوار بنایا

No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah