ابرِ کرم گیسوئے محمد دونوں حرم ابروئے محمد
سب کی نظر ہے سوئے کعبہ کعبہ تکے ہے روئے محمد
کعبے کو کس نے بنایا قبلہ کعبے کا کعبہ روئے محمد
سجدۂِ سر ہے سوئے کعبہ سجدۂِ دل ہے سوئے محمد
سارے چمن میں کس کی خوشبو خوشبو ہے خوشبوئے محمد
کس کی چمک ہے پیکرِ گل میں گل میں کِھلا ہے روئے محمد
دھارے چلے ہر اُنگلی سے ان کی دیکھو وہ نکلی جوئے محمد
سب سے انوکھا موئے محمد سب سے نِرالی کوئے محمد
کس کا منہ دیتا ہے گواہی موئے محمد موئے محمد
زندہ ہے واللہ زندہ ہے واللہ جانِ دو عالم روئے محمد
بھینی بھینی خوشبو لہکی کُھل گئے جب گیسوئے محمد
یہ رہ مہکی وہ رہ مہکی کھل گئے جب گیسوئے محمد
صبح رخِ روشن سے دوبالا حسنِ شبِ گیسوئے محمد
شامِ رنگیں صبحِ دل آرا ہر دو بہم در روئے محمد
شامِ معنبر، صبح منور ہر دو بہم در روئے محمد
اخترِ خستہ چل دے جِناں کو باغِ جناں ہے کوئے محمد
صلى الله عليه وسلم