Aaqa Huzoor Aap Ki Azmat Pe Ho Salaam

آقا حضورؐ، آپؐ کی عظمت پہ ہو سلام محشر تلک ہیں آپؐ ہردور کے امام




Get it on Google Play



رحمت بنا کےآپؐ کو بھیجا گیا حضورؐ ہے ساری کائنات میں فیض آپ کا ہی عام



ضامن سلامتی کے بھی تا حشر آپؐ ہیں مبنی سخا وعدل پرہے آپؐ کا نظام



بندہ نہیں وہ رب عظیم و جلیل کا جو آپؐ کا بہ ظاہروباطن نہیں غلام



یا رب!کرم کی بھیک مجھےدم بہ دم ملے روشن رہے چراغِ محبت مرا مدام



ہر پّتہ بھیجتا ہے سلاموں کی ڈالیاں ہر ذرہ کررہاہے محمدؐ کا احترام



بعد از خدا حضورؐہی کا نام ہے حسین میرا تو ایک ہی وظیفہ ہے صبح و شام



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah