We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Aap Ke Dar Ki AjabNot Verified

Hassan Raza Khan Barelvi

آپ کے دَر کی عجب توقیر ہے جو یہاں کی خاک ہے اِکسیر ہے


کام جو اُن سے ہوا پورا ہوا اُن کی جو تدبیر ہے تقدیر ہے


جس سے باتیں کی انہیں کا ہوگیا واہ کیا تقریر پرتاثیر ہے



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


جو لگائے آنکھ میں محبوب ہو خاکِ طیبہ سرمۂ تسخیر ہے


صدرِ اَقدس ہے خزینہ راز کا سینہ کی تحریر میں تحریر ہے


ذَرَّہ ذَرَّہ سے ہے طالع نورِ شاہ آفتابِ حسن عالمگیر ہے


لطف کی بارش ہے سب شاداب ہیں اَبر جودِ شاہ عالمگیر ہے


مجرمو اُن کی قدم پر لوٹ جاؤ بس رِہائی کی یہی تدبیر ہے


یانبی مشکل ُکشائی کیجیے بندۂ دَر بے دِل و دِل گیر ہے


وہ سراپا لطف ہیں شانِ خدا وہ سراپا نور کی تصویر ہے


کان ہیں کانِ کرم جانِ کرم آنکھ ہے یا چشمۂ تنویر ہے


جانے والے چل دئیے ہم رہ گئے اپنی اپنی اے حسنؔ تقدیر ہے

Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah