تُو نے باطل کو مٹایا اے امام احمد رضا دین کا ڈنکا بجایا اے امام احمد رضا
دور باطل اور ضلالت ہند میں تھا جس گھڑی تو مجدد بن کے آیا اے امام احمد رضا
اہل سنت کا چمن اجڑا ہوا ویران تھا کِھل اٹھا تُو جبکہ آیا اے امام احمد رضا
تُو نے باطل کو مٹا کر دین کو بخشی جلا سنتوں کو پھر جلایا اے امام احمد رضا
اے امام اہل سنت نائب شاہِ امم کیجۓ ہم پہ بھی سایہ اے امام احمد رضا
حشر تک جاری رہے گا فیض آقا آپ کا فیض کا دریا بہایا اے امام احمد رضا
ہے بدرگاہِ خدا عطارؔ عاشق کی دعا تجھ پہ ہو رحمت کا سایہ اے امام احمد رضا