Teen Roza Ijtama e Pak

تین روزہ اجتماعِ پاک کے مُلتان میں ہر طرف سے آرہے ہیں قافلے ملتان میں



آٓج’’ صحرائے مدینہ‘‘ میں ہے کیاآئی بہار چار سُو ہیں رحمتوں کے گُل کِھلے ملتان میں



بینَ الاقوامی ہمارا اجتماعِ پاک ہے ہیں کئی ملکوں سے آئے قافلے ملتان میں



اجتِماعِ پاک یارب! ابتِدا تا انتہا خیرسے ہو خیرسے ہو خیرسے ملتان میں



مَیلے منصوبے عَدُوکے خاک میں مل جائیں سب دے تحفُّظ یاخدا اشرار سے ملتان میں



یارسولَ اللہ کے نعروں کی ہر سُو د ھوم ہے چار سو رحمت کے بادَل چھاگئے ملتان میں



درگہ و دربار ہو یا کوچہ و بازار ہو جس طرف دیکھو عِمامے ہیں ہرے ملتان میں



گھر میں چُوہے بھی توگُھستے ہیں ٹھگوں سے ہوشیار! اپنی چیزوں کی حفاظت بھی رہے ملتان میں



نکھرا نکھرا ہے سماں ہر سَمت ہے چھائی بہار یاں خَزاں کا کام کیا کیسے رہے ملتان میں




Get it on Google Play



اولیا کا ہے مدینہ رَحمتیں ہیں ہر قدم کوئی بھی محروم پھر کیوں کر رہے ملتان میں



اِنْ شَاءَ اللہ میں بھی جاؤں گا مِرے اَحباب بھی تم نہیں چلتے ہو کیوں بھائی ارے ملتان میں



ہرطرف کہتے پھرو ایک ایک کو دعو ت یہ دو اجتماعِ پاک میں آپ آئیے ملتان میں



نیّتیں کر لو، کریں گے اِنفِرادی کوششیں اور ملیں گے بڑھ کے خود ہر ایک سے ملتان میں



سب کرو نیّت، کریں گے قافلو ں میں ہم سفر اب بہت سارے بنیں گے قافِلے ملتان میں ’’ مجلسِ شوریٰ‘‘ کا جو بھی ہے وفادار اے خدا ابرِرَحمت اس پہ برسا زور سے ملتان میں



یاخدا وہ حج کرے میٹھا مدینہ دیکھ لے غور سے ہر اک بیاں جو بھی سنے ملتان میں



چور ڈاکو آگئے آکر ہِدایت پا گئے بے نَماز آکر نَمازی بن گئے ملتان میں



سنّتوں سے سب کے چہرے جگمگائیں گے یہاں اِنْ شَاءَ اللہ مصطَفٰے کے فیض سے ملتان میں



سنّتوں کی تربیت کے خوب مدنی قافلے چار سُو ہوں گے روانہ خیر سے ملتان میں



مدنی انعامات کی دھومیں مچاتے جائیں گے سنّتوں کی تربیت کے قافلے ملتان میں



فضلِ رب سے اہلِ حق کا بعدِ حج سب سے بڑا اجتماعِ پاک ہے یہ خیر سے ملتان میں



بخش دے یارب! سبھی کو اور ان کو بالخصوص آئے ہیں کرنے سفر جو دور سے ملتان میں



کاش! عشقِ مصطَفٰے میں یاخدا تڑپا کروں آنکھ تیرے خوف سے روتی رہے ملتان میں



رکنِ عالم اور بہاء الدّین کے صدقے خدا ہو قبول اس کی دعا جو بھی کرے ملتان میں



اِنْ شَاءَ اللہ ہر دعا عطار اب مقبول ہے ہیں خدا کی رَحمتوں کے در کُھلے ملتان میں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah