Sultan e Salateen Hussain

سلطانِ سلاطین حسین ابن علی ہے وہ شیر جلی شیر جلی شیر جلی ہے



اسلام کےگلشن کی طرف دیکھنےوالی جو آئی بلا صدقۃ شبیر ٹلی ہے



آقاؐ کے نواسوں کو لہو پی کےجہاں میں ایسی بھی کہیں اور کبھی شام ڈھلی ہے



مرشد ہے حسین ابنِ علی جیسا ہمارا نعرہ جو ہمارا ہےتو نعرہ علی ہے



اُس طرف مدینہ ہے تواِس سمت ہےکربل جنت ہے مدینہ تو یہ جنت کی گلی ہے



عباس ہو قاسم ہو کہ ہوں اکبر و اصغر ہےشیرولی ابنِ ولی ابنِ ولی ہے



اُس گھرکی عطاؤں پہ کریں ناز نہ کیسے خواجہ ہے کوئی اور کوئی غوثِ جلی ہے




Get it on Google Play



ناصر یہ غمِ آلِ محمدؐ کا کرم ہے آنکھوں سےستاروں کی جوبارات چلی ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah