Sahib Iltaqa Hain Hassan Mujtaba

صاحب الاتقا، ہیں حسن مجتبیٰ سیّد الاسخیا، ہیں حسن مجتبیٰ



نواسۂ مصطفی، ہیں حسن مجتبیٰ فرزند ِ مرتضی، ہیں حسن مجتبیٰ



نورِ عین فاطمہ، ہیں حسن مجتبیٰ دل بند ِ مرتَضٰی، ہیں حسن مجتبیٰ



خائف کبریا ، ہیں حسن مجتبیٰ صالح و پارسا، ہیں حسن مجتبیٰ




Get it on Google Play



با خدا با صفا ہیں، حسن مجتبیٰ بالیقیں با وفا، ہیں حسن مجتبیٰ



جنتی بے شبہ، ہیں حسن مجتبیٰ با عمل بے ریا، ہیں حسن مجتبیٰ



دلبرو دلربا ، ہیں حسن مجتبیٰ رہبر ورہنما، ہیں حسن مُجتبیٰ



سیّدوں کے پیشوا، ہیں حسن مجتبیٰ ہیں شہید ِ باوفا، ہیں حسن مجتبیٰ



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah