Qaseeda e Hazrat Shabeer

یوں نبھائی حق سے اپنی دوستی شبیرؑ نے وار دی کرب و بلا میں زندگی شبیرؑ نے



جگمگاتا ہی رہے گاجس کی کرنوں سے جہاں اپنے سجدوں سے وہ دے دی روشنی شبیر نے



تھا کھٹنتا غلبۃ اسلام اُن کی آنکھ میں اُن کےاندرکی شقاوت دیکھ لی شبیرنے



اپنے نانا کی محبت اور عظمت کے لۓ کوۓ بطحا جیسی چھوڑدی شبیر نے




Get it on Google Play



ایسی کلیاں جن کی قسمت میں کبھی کھلنا نہ تھا بخش دہ اُن کو لہو سے تازگی شبیر نے



کربلا کی خاک کو قدسی بھی آۓ چومنے اس طرح کی اُس زمیں پر بندگی شبیر نے



سر کٹے جوکربلا میں ان سےناصرؔہےعیاں موت کو جانا ہے شانِ زندگی شبیر نے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah