We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Parre Mujh Par Na kuch

Hassan Raza Khan Barelvi

پڑے مجھ پر نہ کچھ اُفتاد یاغوث مدد پر ہو تیری اِمداد یاغوث


اُڑے تیری طرف بعد فنا خاک نہ ہو مٹی مری برباد یاغوث


مِرے دل میں بسیں جلوے تمہارے یہ وِیرانہ بنے بغداد یاغوث


نہ بھولوں بھول کر بھی یاد تیری نہ یاد آئے کسی کی یاد یاغوث


مُرِیْدِیْ لَا تَخَف فرماتے آؤ بلاؤں میں ہے یہ ناشاد یاغوث


گلے تک آ گیا سیلاب غم کا چلا میں آئیے فریاد یاغوث


نشیمن سے اُڑا کر بھی نہ چھوڑا ابھی ہے گھات میں صیاد یاغوث


خمیدہ سر گرفتارِ قضا ہے کشیدہ خنجر جلاد یاغوث


اندھیری رات جنگل میں اکیلا مدد کا وقت ہے فریاد یاغوث


کھلا دو غنچۂ خاطر کہ تم ہو بہارِ گلشنِ اِیجاد یاغوث


مِرے غم کی کہانی آپ سن لیں کہوں میں کس سے یہ رُوداد یاغوث



Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play


رہوں آزاد قید عشق کب تک کرو اِس قید سے آزاد یاغوث


کرو گے کب تک اچھا مجھ بُرے کو مِرے حق میں ہے کیا ارشاد یاغوث


غمِ دنیا غمِ قبر و غمِ حشر خدارا کر دے مجھ کو شاد یاغوث


حسنؔ منگتا ہے دیدے بھیک داتا رہے یہ راج پاٹ آباد یاغوث

Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah