نسبت کیا ہے پیاری پیاری عطاری ہوں عطاری
تیرا کرم ہے ذاتِ باری عطاری ہوں عطاری
آقا دے دو بے قراری عطاری ہوں عطاری
کرتا رہوں میں اشک باری عطاری ہوں عطاری
آقا سن لو عرض ہماری عطاری ہوں عطاری
پوری کروں میں ذمہ داری عطاری ہوں عطاری
درس وبیاں سے کیوں گھبراؤں کیا ڈر کیا خوف ہو
کیوں ہو کسی کو رعب طاری عطاری ہوں عطاری
دیتا رہوں نیکی کی دعوت چاہتا ہوں میں استقامت
گزرے یوں ہی عمر ساری عطاری ہوں عطاری
میں بھی دیکھوں مکہ مدینہ مُرشد تیری آنکھوں سے
کب آۓ گی میری باری عطاری ہوں عطاری
عشقِ نبی ﷺ کی مۓ پلا دو آقا ﷺ آقا ﷺ کی صدا ہو
باپا عطا ہو ایسی خُماری عطاری ہوں عطاری
دے دو مرشد قُفلِ مدینہ باپا عطا ہو فکرِ مدینہ
میں ہوں منگتا میں بھکاری عطاری ہوں عطاری