خائف کبریا، ہیں رضا ہیں رضا عاشق مصطفی، ہیں رضا ہیں رضا
سنیوں کے پیشوا، ہیں رضا ہیں رضا رہبر و رہنما، ہیں رضا ہیں رضا
صوفی باصفا، ہیں رضا ہیں رضا صاحب اِتقا، ہیں رضا ہیں رضا
خوبرو خوش ادا، ہیں رضا ہیں رضا دِلبر و دلربا ، ہیں رضا ہیں رضا
عاشق اولیا، ہیں رضا ہیں رضا زینت اتقیا، ہیں رضا ہیں رضا
عالم با عمل، ہیں رضا ہیں رضا مفتیِ بے بدل، ہیں رضا ہیں رضا