We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Hazrat e Masood Ghazi AkhtarNot Verified

Mufti Akhtar Raza Khan Qadri Azhari

حضرتِ مسعود غازی اختر برج ھدیٰ بے کسوں کا ہمنوا وہ سالکوں کا مقتدا


ساقیٔ صہبائے الفت راز دانِ معرفت بادشہ ایسا وہ جس کی ایک دنیا ہے گدا


آسمانِ نور کا ایسا درخشندہ قمر جس کی تابش سے منور سارا عالم ہوگیا


نائب شاہِ شہیداں وہ محافظ نور کا جس نے سینچا ہے لہو سے گلشن دین خدا


استقامت کا وہ کوہِ محکم و بالا تریں جس کے آگے کوہِ آفات و مصائب جھک گیا


سادگی میں بھی ہے وہ سردارِ خوباں دیکھئے کیا مقدس ذات ہے جس کی نرالی ہر ادا


نوشۂ بزم جناں وہ بندۂ رب جہاں حور و غلماں جس کی خدمت پر مقرر ہیں سدا



Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play


تیرے نور فیض سے خیرات دنیا کو ملی ہم کو بھی جد معظم کا ملے صدقہ شہا


یا الٰہی تیرے بندے کے درِ پر نور پر گردشِ ایام کا میں تجھ سے کرتا ہوں گلہ


یا الٰہی بے نیاز دہر تو کردے مجھے دور کردے میرے دل سے الفت ہر ماسوا


اللہ اللہ یہ نصیب اخترؔ شیریں سخن فیض مولا سے ہے وہ سالار کا مدحت سرا

No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah