Dikhaye Hijrat e Nabi Ko

دکھائے ہجرت نبیؐ کو اپنے گھاؤ کربلا تمام معرکو ں کا آخری پڑاؤ کربلا



نہ دیکھا ہوگا ایسا قافلہ بھی آسمان نے ہوائیں بادباں ، لہو فرات، ناؤ کربلا



رضائے حق پہ گھر کا گھر لٹا دیا حسین نے بتا گئی ہمیں صداقتوں کا بھاؤ کربلا




Get it on Google Play



شریعت رسولؐ کو یزید کوئی گھیر لے تو سر ہتھیلیوں پہ لے کے خود ہی جاؤ کربلا



لڑی ہے ، اس طرح کی جنگ کیا کسی بھی قوم نے کسی بھی عسکری کتاب میں دکھاؤ کربلا



لہو کے ہار اہل صبر کے گلے میں ڈال کر سکھائے موت کو بھی زندگی کے داؤ کربلا



کٹے ہوئے تمام سر تو ہیں ہر ایک جسم پر تمہاری قبر ہے زمین کے خداؤ کربلا



مظفر اس طرف حسین لشکر یزید ادھر ادھر بہار کربلا ادھر الاؤ کربلا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah