We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Chal Diye Tum Aankh Mein

Mufti Akhtar Raza Khan Qadri Azhari

چل دیئے تم آنکھ میں اشکوں کا دریا چھوڑ کر رنج فرقت کا ہر اک سینہ میں شعلہ چھوڑ کر


لذت مے لے گیا وہ جام و مینا چھوڑ کر میرا ساقی چل دیا خود مے کو تشنہ چھوڑ کر


ہر جگر میں درد اپنا میٹھا میٹھا چھوڑ کر چل دیئے وہ دل میں اپنا نقش والا چھوڑ کر


جامۂ مشکیں لئے عرشِ معلی چھوڑ کر فرش پر آئے فرشتے بزمِ بالا چھوڑ کر


عالم بالا میں ہر سو مرحبا کی گونج تھی چل دیئے جب تم زمانے بھر کو سونا چھوڑ کر


موتِ عالِم سے بندھی ہے موتِ عالَم بے گماں روحِ عالَم چل دیا عالَم کو مردہ چھوڑ کر


متقی بن کر دکھائے اس زمانے میں کوئی ایک میرے مفتیٔ اعظم کا تقویٰ چھوڑ کر


خواب میں آکر دکھائو ہم کو بھی اے جاں کبھی کون سی دنیا بسائی تم نے دنیا چھوڑ کر



Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play


ایک تم دنیا میں رہ کر تارک دنیا رہے رہ کے دنیا میں دکھائے کوئی دنیا چھوڑ کر


اس کا اے شاہِ زمن سارا زمانہ ہوگیا جو تمہارا ہوگیا سارا زمانہ چھوڑ کر


رہنمائے راہِ جنت ہے ترا نقش قدم راہِ جنت طے نہ ہوگی تیرا رستہ چھوڑ کر


مثل گردوں سایۂ دست کرم ہے آج بھی کون کہتا ہے گئے وہ بے سہارا چھوڑ کر


ہوسکے تو دیکھ اخترؔ باغِ جنت میں اسے وہ گیا تاروں سے آگے آشیانہ چھوڑ کر

Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah