We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Ya Ilahi Jab Bahein Ankhein

Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Barelvi

یاالہٰی جب بہیں آنکھیں حسابِ جُرم میں اُن تبسّم ریز ہونٹوں کی دُعا کا ساتھ ہو



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


یاالہٰی جب حسابِ خندئہ بیجا رُلائے چشمِ گریانِ شفیعِ مُرتجٰے کا ساتھ ہو


یاالہٰی رنگ لائیں جب مِری بے باکیاں اُن کی نیچی نیچی نظروں کی حیا کا ساتھ ہو


یاالہٰی جب چلوں تاریک راہِ پُل صِراط آفتابِ ہاشمی نُور الہُدیٰ کا ساتھ ہو


یاالہٰی جب سرِ شمشیر پر چلنا پڑے رَبِّ سَلِّم ْکہنے والے غمزِدا کا ساتھ ہو


یاالہٰی جو دُعائے نیک میں تجھ سے کروں قُدسیوں کے لب سے آمیںرَبَّنَا کا ساتھ ہو


یاالہٰی جب رضاؔ خوابِ گِراں سے سر اُٹھائے دولتِ بیدارِ عشقِ مصطفیٰ کا ساتھ ہو


یاالہٰی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو جب پڑے مشکل شہِ مشکل کشا کا ساتھ ہو


یاالٰہی گورِ تیرہ کی جب آئے سخت رات اُن کے پیارے منھ کی صبحِ جانفِزا کا ساتھ ہو


یاالٰہی جب پڑے محشر میں شورِ داروگِیر اَمن دینے والے پیارے پیشوا کا ساتھ ہو


یاالٰہی جب زبانیں باہَر آئیں پیاس سے صاحبِ کوثر شہِ جُود و عطا کا ساتھ ہو


یاالٰہی سرد مِہری پر ہو جب خورشیدِ حشر سیّد بے سایہ کے ظِل لوا کا ساتھ ہو


یاالٰہی گرمیِ محشر سے جب بھڑکیں بدن دامنِ محبوب کی ٹھنڈی ہوا کا ساتھ ہو


یاالٰہی نامۂ اعمال جب کُھلنے لگیں عیب پوشِ خلق ستّارِ خطا کا ساتھ ہو


یاالٰہی بُھول جاؤں نزع کی تکلیف کو شادیِ دِیدار حُسنِ مصطفیٰ کا ساتھ ہو

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah