Suni Ahatt Teri

سنی آہٹ تری، دیکھا حرم ہے ترا نقش قدم ، میرا حرم ہے



مرے سجدوں کی ہو کیونکر رسائی مرے سر سے بہت اونچا حرم ہے



ابھی تک ہے ترے اشکوں کی خوشبو حرا تیری جوانی کا حرم ہے



چھپا رکھا ہے سینے میں نبیؐ کو زمیں کا سارا سرما یا حرم ہے



عمل کی جیب میں سکے ہیں کتنے خریدارو بہت مہنگا حرم ہے



خدا بھی میرے اندر مصطفےٰ بھی حرم کے سامنے گویا حرم ہے




Get it on Google Play



ہوائیں ہاتھ ہیں آنکھیں اجالا بدن ہے زندگی چہرہ حرم ہے



خدا کا نور ہے جسم محمدؐ خدا کے عرش کا سایا حرم ہے



وہ کوئے وقت کا پہلا مسافر اسی کا مستقل حجرہ حرم ہے



ضروری ہے طواف اس کا ضروری حرم ہے مرکز دنیا حرم ہے



محمؐد آ رہے ہیں جا رہے ہیں مرا دل ہے مظفر یا حرم ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah