نہیں ہے کوئی بھی اللہ کے سوا موجود یہ کار خانہ عالم اُسی سے قائم ہے
نہ اونگھتا ہے نہ کچھ نیند اس کو آتی ہے جو آسمان و زمیں میں ہے سب اُسی کا ہے
وہ کون ہے جو کرے بارگاہ میں اُسکی بغیر اِذن کسی کی سفارش و تائید
ہر ایک لمحہ جو پیش آرہا ہے لوگوں کو اور اُن کے بعد جو پیش آئے گا وہ جانتا ہے
احاطہ علم کا اس کے کسی کے بس کا نہیں سوائے اس کے کہ وہ آپ جس قدر چاہے
اور اُسی کرسی کہ ارض و سما پہ حاوی ہے حفاظت اس کی تھکاتی نہیں کبھی اس کو