ہر زمانہ حطیم تیرا ہے نام کتنا قدیم تیرا ہے
آئینہ تیرا رنگ رنگ کے پھول عکس، بادِ نسیم تیرا ہے
شک سے قرآں کو جس نے پاک کیا وہ الف لام میم تیرا ہے
عظمتیں سب تجھے کریں سجدہ رتبہ کتنا عظیم تیرا ہے
انبیا تو ہزارہا آئے اک محمدؐ ندیم تیرا ہے
دوستی کافروں سے ہے جس کی درحقیقت غنیم تیرا ہے
شکر ادا کون سی زباں سے کروں ہر کرم ہی کریم تیرا ہے