Chhup Kar Bhi Hum Jo

چھپ کر بھی ہم جو کر رہے ہیں اللہ دیکھ رہا ہے گئے کدھر منہ کدھر رہے ہیں اللہ دیکھ رہا ہے



سامان آخرت کا بندوبست کیا ہے کتنا دنیا پر کتنا مر رہے ہیں اللہ دیکھ رہا ہے



کتنا ہم نے دھیان کے ہر خانے میں اس کو رکھا رکھا یا بے خبر رہے ہیں اللہ دیکھ رہا ہے




Get it on Google Play



پیٹ غریبوں کے خالی ہیں ہم دونوں ہاتھوں سے اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں اللہ دیکھ رہا ہے



کس کے خون کی چادر اوڑھی کس کی کھال اتاری ظالم یا چارہ گر رہے ہیں اللہ دیکھ رہا ہے



زخموں سے ہم کو ہے کتنی والہانہ دلچسپی لگا رہے ہیں کہ بھر رہے ہیں اللہ دیکھ رہا ہے



محمد مصطفؐےٰ کے نقش قدم پہ چلنے والے کن رستوں سے گزر رہے ہیں اللہ دیکھ رہا ہے



اللہ کا ہے خوف مظفر کتنا ہم بندوں کو بندوں سے کتنا ڈر رہے ہیں اللہ دیکھ رہا ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah