We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Shah e Arsh Ala Not Verified

Jamil ur Rehman Qadri

شہِ عرشِ اعلیٰ سَلَامٌ عَلَیْکُمْ حبیبِ خدایا سَلَامٌ عَلَیْکُمْ


مرے ماہِ طیبہ سَلَامٌ عَلَیْکُمْ شہنشاہِ بطحا سَلَامٌ عَلَیْکُمْ


خبر جن کے آنے کی تھی مدتوں سے ہوا جلوہ فرما سَلَامٌ عَلَیْکُمْ


جو تشریف لائے وہ سلطانِ عالم تو کعبہ پکارا سَلَامٌ عَلَیْکُمْ


دو عالم کا آقا و مولیٰ بنا کر تمہیں حق نے بھیجا سَلَامٌ عَلَیْکُمْ


یہ آواز ہر سمت سے آرہی ہے شہ دین و دنیا سَلَامٌ عَلَیْکُمْ



Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play


تمنا ہے اپنی مدینے پہنچ کر کہوں پیش روضہ سَلَامٌ عَلَیْکُمْ


دعا ہے کہ جب وقت ہو جانکنی کا ہو لب پر وظیفہ سَلَامٌ عَلَیْکُمْ


جمیلؔ اپنے آقا شفیع الامم پر پڑھے جا ہمیشہ سَلَامٌ عَلَیْکُمْ

No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah