Zyarat Kar Chukki

زیارت کر چکی بیدار خوابی یارسولؐ اللہ مری اندر کی آنکھیں ہیں صحابی یا رسولؐ اللہ



روانہ خود تلاشی کی مہم پر کیجئے ہم کو ہم اپنی چاہتے ہیں بازیابی یا رسولؐ اللہ



ہمارے حجرہء عرفاں پہ تالا کس نے ڈالا ہے عطا ہو جائے اس تالے کی چابی یارسولؐ اللہ




Get it on Google Play



ہماری آہٹیں بھی اپنے رستے پر لگا دیجے ہوں ہم بھی آپؐ جیسے انقلابی یارسولؐ اللہ



درودوں اور دعاؤں کا جواب اب تک نہیں آیا لفافے سارے بھیجے ہیں جوابی یا رسولؐ اللہ



شبِ تنہائی میں جب آپ کو آواز دیتا ہوں چھڑائے خوں رگوں میں ماہتابی یارسولؐ اللہ



کوئی خوبی نظر آتی نہیں کردار میں اپنے یہی بس ایک ہے مجھ میں خرابی یارسولؐ اللہ



مظفر کی رگوں میں خون تو بوبکر کا دوڑے دماغ اس کا مگر ہے بو تُرابی یارسولؐ اللہ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah