زہے عزت و اعتلاۓ محمد ﷺ کہ ہےعرشِ حق زیرِپاۓ محمدﷺ
مکان عرش اُن کا فلک فرش اُن کا ملک خادمانِ سراۓ محمد ﷺ
خدا کی رضا چاہتے ہیں دوعالم خدا چاہتا ہے رضاۓ محمد ﷺ
عجب کیا اگر رحم فرماۓ ہم پر خداۓ محمد ﷺ براۓ محمد ﷺ
محمد ﷺ براۓ جنابِ الہی جنابِ الہی براۓ محمد ﷺ
بسی عطر محبوبیء کبریا سے عباۓ محمد ﷺ قباۓ محمد ﷺ