Yun Tere Naam Se

یوں تیرے نام سے اس دل نے محبت کی ہے نعت لکھے ہوئے کاغذ کی بھی عزت کی ہے




Get it on Google Play



رات بھر جاگ کے اشعار لکھے ہیں میں نے یعنی کاغذ کاغذ پے تہجد کی عبادت کی ہے



خال و خد نام کے حرفوں سے تراشے اُن کے اسم احمد میں محمد کی زیارت کی ہے ہے



ہم کے تاخیر زمانہ کے سبب دور رہے ہم نے ہاتھوں پے نہیں ذکر پے بیعت کی ہے



آیتیں چلتی رہیں آپ کے پیچھے پیچھے آپ کے قدموں سے قرآن نے ہجرت کی ہے



گرد نے مدحتِ افلاک کی حسرت کی ہے اپنی قامت سے بڑی بات کی نیت کی ہے



نعت گوئی جو اگر کی ہے کسی نے اکبر حسبِ توفیق نہیں حسب عنایت کی ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah