عشق کا باب نیا مجھ پہ کھا نعت کے بعد راستہ مجھ کو مدینے کا ملا نعت کے بعد
م کے پردے سے کچھ راز محمدؐ نے کہے دل پہ تحریر ہوئی حمدِ خدا نعت کے بعد
فیصلہ کون کرے کون جزا دیتا ہے حمد کے بعد محمدؐ خدا نعت کے بعد
عاجزی مانگ جبیں سائی کی منزل سے گزر داد ملتے ہی تکبر میں نہ آ نعت کے بعد
اپنا دل آپ ٹٹولو تو سمجھ میں آۓ مضطرب دل کو سکوں کیوں نہ ملا نعت کے بعد
صف بہ صف جڑتے چلے جاتے ہی بکھرے ہوۓ دل باقی رہتا ہی نہیں کوئی خلا نعت کے بعد
ایک نسبت مری بازار میں قیمت ٹھہری کھوٹا سلہ تھا مگر خوب چلا نعت کے بعد
پانچ ناموں کے تصدق ہوا آدم افضل خاک سے احسنِ تقویم بنا نعت کے بعد
وہ ہی ترتیب رکھی میں نے درودوں والی سلسلہ وار بس اک نوحہ کہا نعت کے بعد
پہلے یا فاطمہؑ ادرکنی لکھا تھا اکبرؔ یا علیؑ شکریہ کاغذ پہ لکھا نعت کے بعد