Ali Ke Ghar Ka Ujala

علیؑ کے گھر کا اجالا حسینؑ کا چہرہ ہے گل بتولؑ کی دنیا حسینؑ کا چہرہ



پروں کو دیکھ کے فطرس یہ بولا من مثلی میری مراد ہوئی پوری عرش چھونے کی کہ میں نے چھو لیا مولیٰ حسینؑ کا چہرہ



وہ خال و خدا کو بناتا تھا چومتا تھا خود ہی خود اپنے نور سے جس وقت اپنے اہندر ہی خدا تراش رہا تھا حسینؑ کا چہرہ




Get it on Google Play



حرم کی چھت پہ کھڑا باوفا یہ فرماۓ یہ کعبہ چلتا ہوا خود ادھر چلا جاۓ جدھر کو ہو میرے آقا حسینؑ کا چہرہ



نواسہ پُشت سے ناناؐ کی جب اتر آیا سرور کیسا تھا نہ جانے طولِ سجدہ کا نبیؐ نے اٹھتے ہی چوما حسینؑ کا چہرہ



کھڑے ہوۓ تھے فرشتے پروں کو پھیلاۓ کسی طرح ہمیں آبِ حیات مل جاۓ ابھی دھلائیگی زہراؑ حسینؑ کا چہرہ



فلک سے بھیج دیا تھا اسے زمیں پہ مگر جنابِ فاطمہ زہراؑ کی آںکھوں سے اکبرؔ خدا بھی دیکھتا رہتا حسینؑ کا چہرہ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah