We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Waali e Deeda o Dil

Muzaffar Warsi

والیِ دیدہ و دل ، ماحی و حاشر میرے تیرے محکوم ہیں مخفی و مظاہر میرے


تیری دہلیز کی خیرات ، مرا شوق و طلب تیری خوشبو تری آواز مناظر میرے


اپنے قدموں سے سرافراز مجھے بھی فرما میں بھی چھوٹا سا مدینہ ہوں مہاجر میرے


تیرے بازار میں بکنے کے لئے آیا ہوں کاتبین اور نکیرین ہیں تاجر میرے


جسم میرا ہے یہاں ٗ سانس وہاں لیتا ہوں سبز گنبد کی طرف اڑتے ہیں طائر میرے


دوڑ جائیں تری شیرینیاں شریانوں میں کاش جالی کی تری ہونٹ چھوئیں پھر میرے


میری بینائی کسی اور کی مقروض نہیں مجھ میں ہیں صرف ترے رنگ مصوّر میرے


نام ہوگا مرا ، فہرستِ کرم میں ان کی میں غلام اُن کا ہوں آقا ہیں وہ آخر میرے



Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play


میرا ہر سانس مظفر ہے انہی کا صدقہ مالا مال ان کی محبت سے ، ذخائر میرے

No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah