Tumhare Muqadar Pe

تمہارے مقدَّر پہ رشک آ رہا ہے مدینے کا تم کو بُلاوا ملا ہے



خدا اور نبی کا کرم ہو گیا ہے سفر سوئے طیبہ مِری آل کا ہے



سبھی بچّیوں کے بَہمراہ ماں باپ چلا حج کو ننّھا سا یہ قافلہ ہے



خدائے محمد ہو حامی و ناصر سفر خیریت سے ہو میری دعا ہے



زُبان اور آنکھوں کا قفلِ مدینہ لگا لو تمہارا اِسی میں بھلا ہے



تم اِحرام میں خوب لبیک پڑھنا ثواب اس میں لا ریب حد سے سوا ہے




Get it on Google Play



حجازِ مقدّس کی گلیوں میں ہر گز نہ تم تُھوکنا یہ مِری التجا ہے



ادب خوب مکّے مدینے کا کرنا یہی اولیا کا طریقہ رہا ہے



جو ہے باادب وہ بڑا بانصیب اور جو ہے بے ادب وہ نہایت بُرا ہے



نظر پیارے کعبے پہ پہلی پڑے جب تو رو رو کے کرنا دعا مشورہ ہے



وہاں خوب رو رو کے کرنا دُعائیں کہ در ہر گھڑی رحمتوں کا کھلا ہے



نظر سبز گنبد کو جس وقت چُومے ادب سے جھکا لینا سر اِلتجا ہے



دُرُود و سلام اورنعتوں کی دھومیں مچانا کہ یہ رُوح و دل کی غِذا ہے



عبادت ریاضت تلاوت سے غفلت نہ کرنا کہ موقَع سُنہری مِلا ہے



مدینے میں مکّے میں اِک ایک قراٰں جو کرتا ہے ختم اُس کی تو بات کیا ہے!



خریداریوں میں تم انمول اوقات نہ ہرگز گنوانا مِرا مشورہ ہے



بَہُت کھانے پینے سے پرہیز کرنا کہ بِسیار خوری میں نقصاں بڑا ہے



پریشانیوں میں زُباں بند رکھنا کئے جانا صَبْر اَجْر اس میں بڑا ہے



کوئی جھاڑ دے تب بھی نرمی بَرَتنا کئے جانا صَبْر اَجر اِس میں بڑا ہے



گو آفات و اَمراض ڈیرا جمائیں کئے جانا صَبْر اَجْر اِس میں بڑا ہے



طواف و سعی گرچِہ تم کو تھکا دیں کئے جانا صَبْر اَجْر اِس میں بڑا ہے



مِنیٰ اور عَرفات میں بھیڑ ہو گی کئے جانا صَبْر اَجْر اِس میں بڑا ہے



دعاؤں میں عطاّرؔ کو یاد رکھنا سلام اُن سے کہنا یِہی اِلتجا ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah