We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Teri Baat Baat Hai Mojza

Muzaffar Warsi

تری بات بات ہے معجزہ ترا لمحہ لمحہ مثال ہے میں فقیرِ مرگ و حیات ہوں تری اک نظر کا سوال ہے


تری زندگی بھی عجیب ہے تو امیر ہے کہ غریب ہے ترا پائے ناز ہے عرش پر ترے بازوؤں میں کدال ہے


ترا سکّہ بن کے چلا کروں تری خیر پر میں پلا کروں ترا عشق ہے مرا مال و زر ٗ مرا رزق تیرا خیال ہے


ترا علم علم کی انتہا تری عقل عقل سے ماورا تو ہے صدر محفلِ انبیاء ترا دین دین کمال ہے


تو بلندیوں سے بلند تر تو بشر ہے ہم سا نہیں مگر تری رہگزر بھی ہے آسماں ترا نقش پا بھی ہلال ہے


تجھے دیکھ دیکھ کے میں جیوں تجھے تھام تھام کے میں چلوں تو ہے آئنہ میں ہوں حیرتیں ٗ میں نگاہ ہوں تو جمال ہے



Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play


مجھے روزِ حشر کا غم نہیں تری اک نگاہ بھی کم نہیں تو ہی سر پرست شروع ہے تو ہی اعتبار مآل ہے

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah