We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Teri Amad Hai Mout Ayi Hai

Mustafa Raza Khan Noori

تیری آمد ہے موت آئی ہے جانِ عیسیٰ تیری دُہائی ہے



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


کیوں وطن اپنا چھوڑ آئی ہے کیوں سفر کی بلا اُٹھائی ہے


سیکڑوں آفتوں میں پھنسنے کو کیوں بدن میں یہ جان آئی ہے


اُن کے جلوے ہیں میری آنکھوں میں اچھی ساعت سے موت آئی ہے


تم کو دیکھا تو دَم میں دَم آیا آپ آئے کہ جان آئی ہے


مر رہا تھا تم آئے جی اُٹھا موت کیا آئی جان آئی ہے


اب تو آؤ کہ دم لبوں پر ہے چہرے پر مردنی بھی چھائی ہے


آئیے وقت ہے یہ آنے کا دیکھ لیں سب کی جاں پھر آئی ہے


زندگی میں نے پائی مر مر کے میں نے جی جی کے موت پائی ہے


زندگی کیا تھی جس میں موت آئی زندگی بعدِ مرگ پائی ہے


موت کا اب نہیں ذرا کھٹکا زندگی ُشبھ گھڑی سے پائی ہے


مرتے ہی زندگی ملی مجھ کو موت کے ساتھ جان آئی ہے


حسرتِ دِیدِ یار میں ہم نے آج مر مر کے موت پائی ہے


جو حسیں دیکھا مر مٹا اس پر میں نے مر کے حیات پائی ہے


چین کی نیند آج سویا ہوں موت آرام کی سلائی ہے


شامتوں نے تمہاری گھیرا ہے موت تم کو یہاں پہ لائی ہے


ذَبح کر ڈالا تو نے او ظالم نفس تو تو نرا قصائی ہے


طاعتِ حق کا نام سنتے ہی تجھ کو کم بخت موت آئی ہے


معصیت زہر ہے مگر اوندھے تو نے سمجھا اسے مٹھائی ہے


کیا بگاڑا تھا تیرا کیوں بگڑا زہر کی پیالی کیوں پلائی ہے


اچھے جو کام کرنے ہیں کرلو جان اپنی نہیں پرائی ہے


نوریؔ ہرگز نہیں ہے تو ناری موتِ اسلام تو نے پائی ہے


واہ کیا بات آپ کی نوریؔ کیا ہی اچھی غزل سنائی ہے

Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah