Yeh Kis Shehanshah e Wala Ki

یہ کس شہنشہِ والا کی آمَد آمَد ہے یہ کون سے شہِ بالا کی آمَد آمَد ہے



یہ آج تارے زمیں کی طرف ہیں کیوں مائل یہ آسمان سے پیہم ہے نور کیوں نازِل



یہ آج کیا ہے زمانے نے رنگ بدلا ہے یہ آج کیا ہے کہ عالم کا ڈَھنگ بدلا ہے



یہ آج کاہے کی شادی ہے عرش کیوں جھوما لبِ زمین کو لبِ آسماں نے کیوں چوما



سماوا ڈوبا ہوا اور ساوا خشک ہوا خزاں کا دَور گیا موسمِ بہار آیا



یہ آج کیا ہے کہ بت اَوندھے ہوگئے سارے یہ آج کیوں ہیں شیاطیں بندھے ہوئے سارے




Get it on Google Play



یہ اَنبیا و رُسل کس کے انتظار میں ہیں یہ آج لات و ہبل کس سے اِنکسار میں ہیں



یہ آج بُشریٰ لَکُمْ کی صدا کا شور ہے کیوں یہ مرحبا کی نداؤں میں آج زَور ہے کیوں



کہا جواب میں ہاتف نے لو مبارک ہو اُٹھو خدا کے حبیب آئے مژدہ ہو تم کو



وہ آئے آنے کی جن کے خبر تھی مدت سے دعا خلیل کی عیسیٰ کی جو بشارت تھے



بڑھو اَدَب سے کرو عرض اَلسَّلَامُ عَلَیْک وَ اَھْلِ بَیْتِکَ وَ الْاٰلِ وَ الَّذِیْنَ لَدَیْک



سلام تم پہ خدا کا اور اس کی رحمت ہو تحیت اس کی ثناء اس کی اس کی نعمت ہو



دُرُود آپ پہ ہر آن بھیجے ربِ وَدُوْد اور اس کی برکتوں کا روز آپ پر ہو وُرُود



سلام آپ پر نازل کرے صلاۃ و سلام بلند ذِکر کرے آپ کا ہمیشہ مُدام



یہی ہیں جن کو ملائک سلام کرتے ہیں انہی کی مَدْح و ثنا صبح و شام کرتے ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah