We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Shah e Wala Mujhe Taiba

Mustafa Raza Khan Noori

شاہِ والا مجھے طیبہ بلالو طیبہ بلالو مجھے طیبہ بلالو



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


ڈیوڑھی کا اپنی کتا بنالو قدموں سے اپنے مجھ کو لگالو


صدقے میں صدقے میں صدقے بلالو فرقت کے مارے کو پیارے جلالو


پیارے جلالو مجھے پیارے جلالو مولیٰ جلالو مجھے آقا جلالو


دنیا کے جھگڑوں سے یکسر چھڑا کر غیروں کی اُلفت کو دِل سے مٹا کر


شاہِ والا مجھے اپنا بنالو اپنا بنالو مجھے اپنا بنالو


نیکوں کے صدقے میں ہم سے بدوں کو زار و نزار و مصیبت زَدوں کو


مولیٰ نبھالو مرے مولیٰ نبھالو ہاں ہاں نبھالو مرے مولیٰ نبھالو


ہوتے ہو تم کیوں مایوس و مضطر کس واسطے ہو حیران و شَشدَر


دکھ درد والو سنو دکھ درد والو طیبہ سے ہر ایک اپنی دوا لو


دارُالشفائے طیبہ میں آؤ جو مانگو فوراً منہ مانگی پاؤ


اَندوہ و غم سب اپنے مٹالو رَنج و اَلم سب دل سے نکالو


آنکھوں میں آؤ دِل میں سماؤ پردہ اُٹھاؤ جلوہ دکھاؤ


حسرت زَدہ کی پیارے دُعا لو حسرت نکالو مری حسرت نکالو


بادِ مخالف تیز آرہی ہے کشتی ہماری چکرا رہی ہے


منجدھار میں ہے مولیٰ بچالو پیارے بچالو مجھے شاہا بچالو


ڈولت ہے نیا موری بھنور میں مولیٰ تراؤ ایکے نجر میں


موری َکھبریا مورے پیا لو مو کو بچالو پیا مو کو بچالو


تائب ہوں نجدی آئب ہوں نجدی اور یہ نہ ہو تو خائب ہوں نجدی


غائب ہوں نجدی مولیٰ نکالو جلدی نکالو انہیں جلدی نکالو


یہ نوریؔ مُضطَر تیرا ثناگر اور اس کا گھر بھر ہو حاضرِ دَر


اپنے گداگر کو دَر پر بلالو اَمن و اَماں سے ہمیں سروَر بلالو

Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah