We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Kon Aesa Hai Jisse

کون ایسا ہے جسے خیرِالوَریٰ نے نہ دیا کوئی ایسا بھی ہے کیا جس کو خدا نے نہ دیا



آپ کے دِین کا مُنکِر ہے نرا ناشکرا کوئی کافر ہی کہے گا کہ خدا نے نہ دیا



جس کو تم نے دیا اللہ نے اس کو بخشا جس کو تم نے نہ دیا اس کو خدا نے نہ دیا



آپ کے رَب نے دِیا آپ کو فضلِ کُلّی وہ دِیا تم کو جو اَوروں کو خدا نے نہ دیا



وہ فضائل تمہیں بخشے ہیں خدا نے جن کا آپ کے غیر میں اِمکان بھی آنے نہ دیا




Get it on Google Play



مثل ممکن ہی نہیں ہے ترا اے لاثانی وہم نے بھی تو ترا مثل سمانے نہ دیا



آپ کے جوڑ کا آئے تو کہاں سے آئے جب وجود اس کو شہِ اَرض و سما نے نہ دیا



آدَم و نوح براہیم کلیم و عیسیٰ ان کو سب کو مِلا کیا رَبِّ علا نے نہ دیا



باوجود اس کے تمہیں جو ملا ان کو نہ ملا آپ کا رُتبہ کسی کو بھی خدا نے نہ دیا



سب مطالب مرے برآئے کرم سے اُن کے کوئی مطلب بھی مرے دِل کا برانے نہ دیا



کیسی پُرنور ہے جنت کی فضا اے نوریؔ پھر بھی طیبہ کا مزا اس کی فضا نے نہ دیا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah