We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Sun Ko Khuda Ke Waste

Hassan Raza Khan Barelvi

سن لو خدا کے واسطے اپنے گدا کی عرض یہ عرض ہے حضور بڑے بے نوا کی عرض


اُن کے گدا کے دَر پہ ہے یوں بادشاہ کی عرض جیسے ہو بادشاہ کے دَر پر گدا کی عرض


عاجز نوازیوں پہ کرم ہے تلا ہوا وہ دِل لگا کے سنتے ہیں ہر بے نوا کی عرض


قربان اُن کے نام کے بے اُن کے نام کے مقبول ہو نہ خاص جنابِ خدا کی عرض



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


غم کی گھٹائیں چھائی ہیں مجھ تیرہ بخت پر اے مہر سن لے ذَرَّۂ بے دست و پا کی عرض


اے بیکسوں کے حامی و یاوَر سوا تِرے کس کو غرض ہے کون سنے مبتلا کی عرض


اے کیمیائے دل میں تِرے دَر کی خاک ہوں خاکِ دَر حضور سے ہے کیمیا کی عرض


اُلجھن سے دُور نور سے معمور کر مجھے اے زُلفِ پاک ہے یہ اَسیرِ بلا کی عرض


دُکھ میں رہے کوئی یہ گوارا نہیں انہیں مقبول کیوں نہ ہو دلِ دَرد آشنا کی عرض


کیوں طول دوں حضور یہ دیں یہ عطا کریں خود جانتے ہیں آپ مِرے مُدَّعا کی عرض


دامن بھریں گے دولتِ فضل خدا سے ہم خالی کبھی گئی ہے حسنؔ مصطفیٰ کی عرض

No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah