Sukoon e Qalb o Nazar

سکون قلب و نظر عشق مصطفےؐ میں ملا سراغ اپنا مجھے ذات کے حرا میں ملا



مرے حضورؐ کی دہلیز کا تصرف ہے تما م عجز مجھے کاسہء انا میں ملا



کسی کتاب کسی فلسفے میں درج نہیں جو اعتبارمدینہ منورہ میں ملا



ابد سے آتی ہے خوشبوئے مصطفےؐ ہم کو ازل بھی ہم کو محؐمد کے نقش پا میں ملا



تلاش ہم کئی صدیوں میں اس کو کرتے رہے ٹھکانہ اس کا زمانے کے ارتقا میں ملا



علی الصباح پڑھا غور سے فضاؤں کو تو آیتوں کی طرح پارہء صبا میں ملا




Get it on Google Play



نثار زندگی جس نے حضورؐ پر کردی وہ سیر کرتا ہوا وادی بقا میں ملا



زبان و دل کا مظفر یہ کتنا احساں ہے درود سے ہوا حاصل کبھی دعا میں ملا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah