Sukhan Ki Daad Khuda Se

سخن کی داد خُدا سے وصُول کرتی ہے زبان آج ثنائے رسُولؐ کرتی ہے



کہی ہے نعتِ نبیؐ رُوح کی نمو کے لِیے لہُو میں ڈُوب گیا ہے قلم وضو کےلِیے



ہر ایک سانّس محمّؐد کے نام پرنِکلا خیال، ذہن سے احرام باند ھ کرنِکلا



حضور یُوں مِری آنکھوں کے سامنے آئے کوئی چراغ کی لَو جیسے تھامنے آئے



جبیں لِیے، جو قدم کے نشان تک پہنّچا قدِ حقیر مرا آسمان تک پہنچا




Get it on Google Play



نبی کا گوشہء دامن جو ہاتھ میں آیا سمٹ کے سار ا جہاں میری ذات میں آیا



وہ عکسِ قرب مِری رُوح میں اُترنے لگے کہ میری خاک پہ آئینے رشک کرنے لگے



نظر نے آپ کے جلووں کا جب طواف کیا خُدا نے مُجھ سے گنہگار کو معاف کیا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah