سرکار یہ نام تمہارا سب ناموں سےہے پیارا اس نام سے چمکا سورج اورچمکا چاند ستارا ہوا ہر سوخوب اجالا ہوا روشن عالم سارا میرا نام کرے گا روشن دو جگ میں نام تمہارا
جب رب قدیر تمہاری کرےخودہی مدح سرائی ہراک کے لبوں پر پھر تعریف تمہاری آئی صد شکر کہ ذکر تمہارا رہے ہر دم وردہمارا میرا نام کرےگا روشن دو جگ میں نام تمہارا
لہروں نے مری یہ کشتی ہر جانب سےہے گھیری سرکارخبر لو مری سرکار خبر لو مری ملے مجھ کو عافیت کا میرے آقا جلد کنارا میرانام کرے گا روشن دو جگ میں نام تمہارا
میری عرض خدارا سن لومیرےحال پہ مجھ کو نہ چھوڑو ذرا اپنی چشم عنایت بےبس کی طرف بھی موڑو بے کس کا تم ہوسہارابےچاروں کاتم ہو چارہ میرا نام کرےگا روشن دو جگ میں نام تمہاراا